عالمی عدالت کے فیصلے پر انڈین میڈیا کا بھارت کی فتح کا واویلا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی فخر ہوگا

عالمی عدالت کے فیصلے پر انڈین میڈیا کا بھارت کی فتح کا واویلا، ڈی جی آئی ایس ...
عالمی عدالت کے فیصلے پر انڈین میڈیا کا بھارت کی فتح کا واویلا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی فخر ہوگا

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آج انڈیا کو 27 فروری کی طرح ایک اور سرپرائز ملا ہے، عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد انڈیا دہشتگرد ریاست ڈکلیئر ہوا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر بھارتی میڈیا کے واویلے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ انڈیا کیلئے یہ ایک اور 27 فروری ہے، انہیں ایک اور سرپرائز مل گیا ہے۔ 27 فروری کو بھی 2 طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر گرنے کے باوجود بھارت نے یہی کچھ کیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا وہ سمجھتے تھے کہ وہ انصاف پر بھی اثر انداز ہوسکتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا، عالمی عدالت ایسی عدالت نہیں ہے جہاں آپ اپنی مرضی کا فیصلہ لے سکیں یا انصاف کو خرید سکیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد بھارت کے جھوٹ کا بیانیہ ایکسپوز ہوگیا ہے ، اس فیصلے کے بعد انڈیا دہشتگرد ریاست ڈکلیئر ہوا ہے۔

مزید : قومی /دفاع وطن