جب اس چینی خاتون کی ٹرین چھوٹ گئی تو اس نے ایسا کام کر دیا کہ پولیس بلانا پڑ گئی ،ایسا کیا کیا ؟جانئے

جب اس چینی خاتون کی ٹرین چھوٹ گئی تو اس نے ایسا کام کر دیا کہ پولیس بلانا پڑ ...
جب اس چینی خاتون کی ٹرین چھوٹ گئی تو اس نے ایسا کام کر دیا کہ پولیس بلانا پڑ گئی ،ایسا کیا کیا ؟جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شہر گوانگ ژو میں ایک لڑکی تاخیر سے ریلوے سٹیشن پر پہنچی اور پھر عملے سے جھگڑے کے بعد ہائی سپیڈ ٹرین روکنے کے لیے ایسی خوفناک حرکت کر دی کہ اپنی ہی سلامتی داﺅ پر لگا دی۔ ساﺅتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق گوانگ ژو سے 700کلومیٹر دور چنگ شا نامی شہر کو جانے والی یہ آخری ٹرین تھی اور اس وینگ نامی لڑکی نے چنگ شا میںاپنے آفس پہنچنا تھا۔ وہ تاخیر سے ریلوے سٹیشن پہنچی تھی، تب تک داخلی راستہ بند کیا جا چکا تھا۔ اس نے داخلی راستے پر کھڑے عملے کے ساتھ جھگڑنا شروع کر دیا اور پھر بیریئر پھلانگ کر پلیٹ فارم پر کھڑی ٹرین کی طرف بھاگ کھڑی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق وینگ ٹرین کے پاس پہنچ کر ’دروازہ کھولو، دروازہ کھولو‘ چلانے لگی مگر ٹرین روانگی کے بالکل قریب تھی اور دروازہ نہیں کھل سکتا تھا۔ جب وینگ کو محسوس ہوا کہ ٹرین چلنے لگی ہے تو اس نے اپنا پاﺅں ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنسا دیا جس پر ٹرین کا ڈرائیور ٹرین روکے رکھنے پر مجبور ہو گیا۔ اس دوران سٹیشن کا عملہ بھی وہاں آ گیا اور وینگ کو کھینچ کر اس کا پاﺅں نکالنا شروع کر دیا۔واقعے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وینگ شدید مزاحمت کر رہی ہوتی ہے اور پولیس اور سٹیشن کے عملے کو دھکے دے رہی ہوتی ہے۔ 7منٹ کی جدوجہد کے بعد پولیس اور عملہ اس کا پاﺅں نکالنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور پولیس اسے گرفتار کرکے لے جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اب وینگ کو عوامی جگہ پر ہلڑ بازی کرنے اور 7منٹ تک ٹرین کو لیٹ کرنے پر 9دن قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -