فراری اور لمبر گینی نہایت ہی سستی قیمت پر ،ان پرتعیش گاڑیوں کی قیمت اتنی سستی کیوں تھی ؟وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

فراری اور لمبر گینی نہایت ہی سستی قیمت پر ،ان پرتعیش گاڑیوں کی قیمت اتنی سستی ...
فراری اور لمبر گینی نہایت ہی سستی قیمت پر ،ان پرتعیش گاڑیوں کی قیمت اتنی سستی کیوں تھی ؟وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کاپی موبائل فونز اور دیگر چھوٹی موٹی جعلی اشیاءکے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہو گا لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ برازیل میں جعلی لگژری گاڑیاں بنانے والی ایک فیکٹری پکڑی گئی ہے جو فراری اور لیمبرگنی جیسی انتہائی مہنگی گاڑیوں کی نقل تیار کرکے انتہائی سستی قیمت میں فروخت کرتی تھی۔یہ فیکٹری برازیل کی جنوبی ریاست سانتا کیترینا میں موجود تھی، جسے ایک باپ بیٹا چلا رہے تھے۔

پولیس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ باپ بیٹا سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی بنائی گئی جعلی فراری اور لیمبرگنی گاڑیاں فروخت کر رہے تھے۔ ان اصل گاڑیوں کی قیمت تو لاکھوں ڈالرز میں ہوتی ہے مگر یہ لوگ صرف 45ہزار ڈالر (تقریباً 71لاکھ 75ہزار روپے) سے 60ہزار ڈالر (تقریباً 95لاکھ 67ہزار روپے) میں فروخت کر رہے تھے۔ اس فیکٹری سے پکڑی گئی گاڑیاں ہوبہو فراری اور لیمبرگنی کی نقل تھیں اور کوئی شخص بھی پہچان نہیں سکتا تھا کہ اصل ہیں یا نقل۔واضح رہے کہ پولیس نے یہ چھاپہ اٹلی کی ان کار ساز کمپنیوں کی شکایت پر مارا، جن کی گاڑیوں کی یہاں نقل تیار کی جا رہی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -