ملائیشیا کے بادشاہ اور اس کی خوبصورت روسی دوشیزہ کے درمیان ایک بہت بڑا واقعہ ہو گیا ،پورے ملک میں چہ میگوئیاں

ملائیشیا کے بادشاہ اور اس کی خوبصورت روسی دوشیزہ کے درمیان ایک بہت بڑا واقعہ ...
ملائیشیا کے بادشاہ اور اس کی خوبصورت روسی دوشیزہ کے درمیان ایک بہت بڑا واقعہ ہو گیا ،پورے ملک میں چہ میگوئیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیاءکے بادشاہ محمد ہفتم نے گزشتہ سال ایک روسی حسینہ کے ساتھ شادی کی اور اس کے لیے اپنا تخت و تاج بھی چھوڑ دیا تھا تاہم اب ایک سال بعد ہی ان کی طلاق کی خبریں آنی شروع ہو گئی ہیں، اور وہ بھی ایسے میں جب ان کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہو چکا ہے۔ ساﺅتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق سلطان محمد ہفتم نے گزشتہ سال ماسکو میں ایک پر تعیش تقریب میں روسی ماڈل اوکاسنا وئیوودینا کے ساتھ شادی کی تھی۔ ملائیشیاءکے شاہی خاندان میں روایت ہے کہ اگر شاہی خاندان کا فرد کسی بیرونی فرد سے شادی کرے تو اسے شاہی مرتبے سے الگ ہونا پڑتا ہے، چنانچہ سلطان محمد ہفتم نے بھی اوکاسنا کے ساتھ شادی کے لیے اپنا تخت چھوڑ دیا تھا۔
شادی کے چند ماہ بعد بھی ان کی طلاق کی افواہ گردش میں رہی اور اب گزشتہ دنوں سلطان محمد اور اوکاسنا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد ایک بار پھر افواہ گردش میں ہے کہ دونوں نے طلاق کے لیے درخواست دے دی ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں نے رواں سال مئی میں اپنے بیٹے کی پیدائش کے فوراً بعد سنگاپور شریعہ کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دے دی تھی اور اب عدالتی کارروائی کے بعد ان کی طلاق ہو چکی ہے۔ بہرحال اس بار بھی کسی بھی ذریعے سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ 49سالہ سلطان محمد ہفتم نے گزشتہ سال جب 26سالہ اوکاسنا کے ساتھ شادی کی، اس وقت انہیں ملائیشیاءکا بادشاہ بنے ابھی 2سال ہی ہوئے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -