انتقامی کارروائیاں ناکامیوں کو نہیں چھپا سکتیں ،سیاسی پارٹیوں سے توہین آمیز رویہ بندکرنا ہوگا، مولا بخش چانڈیو

انتقامی کارروائیاں ناکامیوں کو نہیں چھپا سکتیں ،سیاسی پارٹیوں سے توہین آمیز ...
انتقامی کارروائیاں ناکامیوں کو نہیں چھپا سکتیں ،سیاسی پارٹیوں سے توہین آمیز رویہ بندکرنا ہوگا، مولا بخش چانڈیو

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو بے تو قیر کر دیا ہے۔آپ سندھ اور دیگر صوبوں کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔انتقامی کارروائیاں ناکامیوں کو نہیں چھپا سکتیں۔ عزیر بلوچ کا معاملہ تو آپ کے پاس تھا اسے دوبارہ کیوں زندہ کیا جارہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے پریس کانفرنس میں موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو بے تو قیر کر دیا ہے۔ حکومتی ارکان افلاطون نہیں ہیں کہ جو کچھ بھی کہتے رہیں گے عوام سنتے رہیں گے۔ یہ لوگ اپنے قرضوں کی بات نہیں کرتے انہیں بتانا چاہیے کہ اتنے عرصے میں کتنا قرضہ لیا اور کہاں خرچ کیا ہے۔ پارلیمنٹ میں کہتے ہیں کہ ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیںلگایا جو کہ ایک مذاق ہے۔ بد قسمتی سے موجودہ حکومت کے پاس سیاسی جماعتوں کو دھمکیاں دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پگڑیاں نہیں اچھالتے او رنہ ہی گالیاں دیتے ہیں۔ آپ سندھ اور دیگر صوبوں کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔عزیر بلوچ کا معاملہ تو آپ کے پاس تھا اسے دوبارہ کیوں زندہ کیا جارہا ہے۔

ان کا حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کا راستہ روکیں ، جو چیزین آپ کے اختیار میں ہیں وہ سستی کریں۔ سیاسی پارٹیوں سے توہین آمیز رویہ بند کریں۔ ملک کے اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔ انصاف کے دروازے بند نہ کریں۔ آپ کی انتقامی کارروائیاں آپ کی ناکامیوں کو کسی صورت نہیں چھپا سکتیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -