میوزک فیسٹول میں شرمناک حرکتیں ،ہزاروں شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا اور سب بند کرا دیا

میوزک فیسٹول میں شرمناک حرکتیں ،ہزاروں شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا اور سب ...
میوزک فیسٹول میں شرمناک حرکتیں ،ہزاروں شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا اور سب بند کرا دیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست مشی گن میں گزشتہ دنوں ایک میوزک فیسٹیول جاری تھا کہ لاکھوں شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا۔ مکھیوں کو دیکھ کرآدھے سے زیادہ لوگ تو پاﺅں سر پر رکھ کر بھاگ کھڑے ہوئے مگر بعض نے ایسے روئیے کا مظاہرہ کیا کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اس الیکٹرک میوزک فیسٹیول میںجب مکھیوں نے حملہ کیا تو کچھ لوگ بڑے پرسکون ہو کر فیسٹیول میں ہی گھومتے رہے۔ مکھیاں ان کے جسم پر بیٹھتی رہیں مگر انہیں کوئی پروا نہ تھی۔ حیران کن طور پر ان لوگوں کو مکھیوں نے بھی کچھ نہ کہا۔

اس واقعے کے دوران بنائی گئی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جس نے صرف ٹراﺅزر پہن رکھا ہوتا ہے۔ اس کے بازوﺅں اور پشت پر مکھیاں بیٹھی ہوتی ہیں اور وہ بہت پرسکون انداز میں کہہ رہا ہوتا ہے کہ ”یہ مکھیاں بہت فرینڈلی ہیں۔ یہ لوگوں کو کچھ نہیں کہتیں۔“ایک ویڈیو میں کچھ لوگ ایک کمبل کوڈھال بنائے فیسٹیول سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مکھیوں کے حملہ کرنے کے بعد فیسٹیول کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور دھواں چھوڑ کر مکھیوں کو وہاں سے نکل جانے پر مجبور کیا اورکئی گھنٹے بعد فیسٹیول دوبارہ شروع ہو گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -