خوفناک کیڑا دیکھ کر آدمی کے اوسان خطا ہو گئے ،لیکن جب اصلیت معلوم ہوئی تو ہاتھ پاوں پھول گئے

خوفناک کیڑا دیکھ کر آدمی کے اوسان خطا ہو گئے ،لیکن جب اصلیت معلوم ہوئی تو ...
خوفناک کیڑا دیکھ کر آدمی کے اوسان خطا ہو گئے ،لیکن جب اصلیت معلوم ہوئی تو ہاتھ پاوں پھول گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کی ریاست سانتا کیترینامیں ایک نوجوان سپرمارکیٹ جا رہا تھا کہ راستے میں اس نے ایسی حیران کن چیز دیکھی لی جس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔میل آن لائن کے مطابق 23سالہ توری سلویرا نامی اس نوجوان نے کیڑوں کا ایک گچھا دیکھا جو ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ایک ہی سمت میں سفر کر رہے تھے۔
سلویرا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی اور ساتھ لکھا کہ ”پہلے تو میں سمجھا کہ یہ کوئی عجیب الخلقت چیز ہے مگر جب میں نے ایک لکڑی سے اسے ہلایا تو معلوم ہوا کہ یہ ایک چیز نہیں بلکہ درجنوں کیڑے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے چمٹے ہوئے ہیں اور ایک ساتھ سفر کر رہے ہیں۔“ اس ویڈیو پر لندن کے علم حشرات کے ماہر ڈیو کلارک کا کہنا ہے کہ ”یہ دراصل ’سا فلائی‘ (Sawfly)نامی مکھی کے لاروا ہیں۔ اس مکھی کے لاروا اسی طرح ایک دوسرے کے ساتھ چمٹ کر خوراک کی تلاش کرتے ہیں۔یہ ان کا خود کو محفوظ رکھنے کا فطری طریقہ ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -