سونا ڈھونڈتے ڈھونڈتے ایک ایسا پتھر ہاتھ لگ گیا کہ آدمی کی زندگی بدل گئی ،اس پتھر میں ایسی کیا خاص بات تھی ؟جانئے

سونا ڈھونڈتے ڈھونڈتے ایک ایسا پتھر ہاتھ لگ گیا کہ آدمی کی زندگی بدل گئی ،اس ...
سونا ڈھونڈتے ڈھونڈتے ایک ایسا پتھر ہاتھ لگ گیا کہ آدمی کی زندگی بدل گئی ،اس پتھر میں ایسی کیا خاص بات تھی ؟جانئے

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں سونے کی تلاش کرنے والے ایک شخص کو سرخ رنگ کا ایک پتھر ملا جس کے متعلق اب ایسا انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ سائنسدان بھی دنگ رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈیو ہول نامی اس سونے کے شکار کو یہ سرخ پتھر اپنے میری برا شہر میں واقع گھر کے قریب سے ہی ملا تھا۔ اس نے ایسا نایاب پتھر زندگی میں نہیں دیکھا تھا چنانچہ وہ اسے اٹھا کر ماہرین ارضیات کے پاس لے کر گیا جنہوں نے اس پتھر پر تحقیق کے بعد اب انکشاف کیا ہے کہ یہ ایک شہاب ثاقب ہے اور اتنا ہی قدیم ہے جتنی کہ ہماری اس زمین کی عمر ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ”یہ پتھر 4.6ارب سال قدیم ہے اور ہماری اس زمین کے وجود میں آنے کا عرصہ بھی اتنا ہی ہے۔ “ ماہر ارضیات بل برچ کا کہنا تھا کہ ”یہ پتھر ’ایچ 5آرڈینری کونڈرائٹ‘ شہابیہ ہے۔ اس کی جو ساخت ہے وہ ان پتھروں کی ساخت ہے جو ابتدائی نظام شمسی کی حدت سے اجزاءکے پگھلنے سے بنے تھے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پتھر بھی اسی وقت کہیں بنا تھا جب زمین معرض وجود میں آئی تھی، تاہم اس کے منرل کمپونینٹس(Mineral Components)زمین سے بالکل مختلف ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ خلاءسے زمین پر گرا تھا جب وہ بنی تھی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -