سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی طرح سعودی عرب میں بھی عید الاضحیٰ 31 جولائی کو منائے جانے کا امکان ہے۔

سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش پیر کے روز ہوگی اور منگل کو غروب آفتاب کے بعد چاند آسمان پر نمودار ہوگا جس کے باعث یکم ذی الحج 22 جولائی بروز بدھ ہوگی۔

اگر یکم ذی الحج کی تاریخ 22 جولائی کو ہوتی ہے تو عید الاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی جبکہ 30 جولائی کو یوم عرفہ ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں بھی 31 جولائی کو عیدالاضحیٰ منائے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پہلے ہی پیشگوئی کرچکے ہیں۔