ٹرانسپورٹرز کی تباہ شدہ گاڑیوں کے معاوضے کی عدم ادائیگی پر احتجاج کی دھمکی

ٹرانسپورٹرز کی تباہ شدہ گاڑیوں کے معاوضے کی عدم ادائیگی پر احتجاج کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ پاکستان)شمالی وزیرستان کی آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے تباہ شدہ گاڑیوں کے معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی آپریشن ضرب عضب میں تباہ شدہ گاڑیوں کے مالکان کو معاوضے نہیں دئیے جاتے اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اس موقع پر شمالی وزیرستان کی آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر ملک نور علی خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب میں شمالی وزیرستان کے عوام کی گاڑیاں تباہ ہوچکی ہیں جن کے ازالے ہم نے ذمہ اُٹھا لیاہے اور معاوضے کی ادائیگی تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی شمالی وزیرستان کے عوام بہت شریف ہیں ان کی ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیاں تباہ ہوچکی ہیں اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ آپریشن ضرب عضب میں تباہ شدہ گاڑیوں کے مالکان کو معاوضے دے بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبو ر ہوجائیں گے۔