تعلیمی بورڈ پرسنل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم بنا کر تمام ملازمین کا ریکارڈ محفوظ کر دیا،قیصر عالم

تعلیمی بورڈ پرسنل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم بنا کر تمام ملازمین کا ریکارڈ ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاور تعلیمی بورڈ نے پرسنل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم بناکر ملازمین کے تمام اے سی آر،سروس ہسٹری اور دیگر دستاویزات کو سکین کر کے محفوظ کر دیا ہے جو سرکاری امور کی کمپیوٹرائزیشن پالیسی کو عملی جامہ پہنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس موقع پر چیئرمین پشاور بورڈ قیصر عالم نے کہا کہ بورڈ میں تمام تر سرکاری امور کو کمپیوٹرائز کرنے کے لیے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف سرکاری امور میں جدت آئے گی بلکہ اہلکاروں کی کارکردگی کو بھی حقیقی معنوں میں مانیٹر کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور بورڈ پہلا بورڈ ہے جس نے 60 سالہ سروس ریکارڈ اور ملازمین کے پرسنل فائل کو سکین کر کے محفوظ کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت کی کمپیوٹرائز یشن پالیسی پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے جس سے عوام کو ریلیف اور سہولیات میسر آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سسٹم کے تحت ملازمین کی سنیارٹی لسٹ، اے سی آر، پروموشن، ٹرانسفر اور ریٹائرمنٹ بذریعہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیے جائیں گے جس کے تحت ملازمین کا ریکارڈ محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ تمام تر معلومات سروس ہسٹری اور دیگر امور آسانی سے سافٹ ویئر میں دستیاب ہوں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -