جرائم کا قلع قمع اولین ترجیح ہے ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ

جرائم کا قلع قمع اولین ترجیح ہے ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ

  

شیرگڑھ(نامہ نگار) ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پولیس حقیقی معنوں میں عوام کے خادم بن کر متاثرہ لوگوں کو بلا تاخیر قانونی مدد فراہم کرے منشیات فروشوں،آئس،سود انڈر پلئی،بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لاکر ان عناصر کا قلع قمع کریں اور ایک پر امن اور خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنائیں اپنی فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھائے شریف لوگوں سے خندہ پیشانی اور عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں محکمہ پولیس میں سزا وجزا کا عمل جاری رہیگا فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائیگی جبکہ فرائض منصبی کو احسن طریقے سے نبھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی وہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر تخت بھائی بشیر احمد یوسفزئی کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پرسرکل ڈی ایس پی بشیر احمد یوسفزئی اور ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی راد علی خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے میڈیا کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا محب وطن میڈیا عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع مردان صوبے کا اہم ضلع ہے یہاں کے بسنے والے غیور اور محب وطن عوام نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لئے پولیس سے تعاون کی ہے انہوں نے جرائم پیشہ افراد کو خبردار کیا کہ صوبائی حکومت نے سود انڈر پلئی،آئس،بھتہ خوری،قبضہ مافیا اور دیگر جرائم کے خلاف قانون سازی کی ہے جس پر محکمہ پولیس من و عن عمل کرکے ان جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریگی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم کے خاتمے ایک پر امن اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لئے پولیس سے تعاون کرے اور جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کو بروقت اطلاع دیں اس سے پہلے ڈی پی او مردان نے ڈی آر سی ممبران اور بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے نو منخب عہدیداروں سے ملاقات کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -