صوابی،ناکہ بندی کے دوران 10 من مضر صحت کلیجی برآمد،ملزمان گرفتار

صوابی،ناکہ بندی کے دوران 10 من مضر صحت کلیجی برآمد،ملزمان گرفتار

  

صوابی (بیورورپورٹ) چھوٹا لاہور پولیس نیناکہ بندی کے دوران ایک کارروائی کے دوران 10 من مضر کلیجی برآمدکرکے ملزمان کوگرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی خصوصی ہدایات کی پیش نظر میں ضلعی پولیس نے جگہ جگہ پر ناکہ بندیاں کر رکھی ہیں۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی چھوٹا لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد,اے ایس آئی انتخاب عالم ناکہ بندی پر موجود تھے۔اس دوران اے سی چھوٹا لاہور نجم اللہ داوڑ اے ایس آئی انتخاب عالم کے ہمراہ اشیاء خوردنوش کی چیکنگ کے خاطر بمقام پشاور موٹروے صوابی چیک پوسٹ انبار انٹرچینج میں دو ملزمان منور خان اور احتیار اللہ ساکنان پشاور کے ساتھ مال مویشی کی کلیجی 300کلو, 33 کاٹن چیکن پیس,اورکاٹن میں 200 کلو کلیجی مرغیوں کی برآمد ہوکر جو ناغہ کے روز پشاور سے پنجاب سمگل کر رہے تھے ملزمان بالا کو گرفتار کرکے مضر کلیجی قبضہ میں لیکر اسسٹنٹ فوڈ انسپکٹر صوابی سلیم اقبال مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -