خیبرپختونخوامیں رجسٹریشن فیس اورکیپیٹل ویلیوٹیکس خاتمے کی تجویز
پشاور (سٹی رپورٹر)بورڈ آف ریو نیو خیبر پختونخوا نے رجسٹریشن میں اور کیپٹل ویلیو ٹیکس کے خاتمے،انتقالات میں اورسٹامپ ڈیوٹی میں پچاس فیصد کمی کرنے کی تجویز ددے دی جس کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا،ٹیکسوں کے خاتمے اور کمی کا مقصد وزیر اعطم عمران خان کے ویژن کے مطابق کنسٹرکشن سیکٹر کو ریلیف ینا اور عوام کو زمین خریددنے اور گھر بنانے مین آسانیاں پیدا کرنے کی طرف اہم قدم ہے محکمہ کے ترجمان کے مطابق سنئیر ممبر آف بورڈ آف ریونیو سید ظفر علی شاہ کی قیادت میں محکمہ ریونیو کے افسران اور سٹاف نے کورونا ایمرجنسی کے باجود اپنے ٹیکس اہداف کا 91فیصد کامیابی سے حاصل کر لیا ہے سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو (ایس ایم بی ار)سیدد ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں صوبے کے عوام کو گھر بنانے،خریدنے اور زمین کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے رجسٹریسن میں اور کیپٹل ویلیو ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے جبکہ سٹامپ ڈیوٹی اور انتقالات میں 2فیصد کم کر کے ایک فیصد کرنے کی تجویز ہے جو کہ یکم اگست سے قابل عمل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن میں اور کیپٹل ویلیو ٹیکس کے خاتمے،انتقالات اور سٹامپ ڈیوٹی میں نمایا کمی سے آئندہ مالی سال کے اہداف کو کم کر دیا گیا کیونکہ ڈیوٹیز میں کمی کا مقصد دراصل عوام کو ریلیف پہنچانا ہے اور نئے مالی سال کے اہداف کو کامیابی سے حاصل کرنے کیلئے تمام سٹاف کو ماضی کی طرح دن رات ایک کر کے کام کرنا ہوگا تاکہ وزیر اعطم عمران خان کے ویژن کے مطابق کنسٹرکشن سیکٹر کو ریلیف دیا جا سکے اور عوام کو گھر بنانے اور زمین کی خریداری کا عمل آسان بنایا جا سکے۔