پشاور،جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی،18 گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جرائم پیشہ اور منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں میں گرفتار ہونے والے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور12 عدد پستول،4 عدد رائفل، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس اور 5کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات اور جرائم کی روک تھام کی خاطر جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جس کے دوران تھانہ خان رازق شہید نے پولیس نے کا روائی کے دوران ملزم شیر ولی سے 2کلوگرام برآمد کر لی، تھانہ یکہ توت پو لیس نے کاروائی دوران دو ملزمان بلال اور ریاض سے دو عدپستول برآمد کر لی،تھانہ تہکال پولیس نے کاروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے دو عدد پستول برآمد کرلیا ہے اسی طرح تھانہ ریگی پو لیس نے کا روائی کے دوران دو ملزما ن ذاہداورشکیل کے قبضے سے دو عدد پستول،تھانہ مچنی گیٹ پو لیس نے کاروائی کے دوران ملزم جا ن حلیم کے قبضے سے پستول، تھا نہ سر بند پو لیس نے کاروائی کے دوران ملزم اشراف سے پستول، تھانہ بڈھ بیرپولیس نے کاروائی کے دوران 4 ملزمان شاہد،مثل خان، زبیر اور فیصل کو گرفتار کرکے 3 عدد رائفل، 2 دعد پستول،تھانہ متنی پو لیس نے زر با دشاہ کے قبضے سے رائفل، تھانہ متھرا پو لیس نے اسامہ سے پستول، تھانہ چمکنی پو لیس نے کاروائی کے دوران ملزمان سبخان اللہ اور امجد علی سے 3 کلوگرام چرس اور ایک عدد پستول برآمد کر لیا، جبکہ تھانہ شاہ پور پولیس نے کا روائی کے دوران ملزم ابوزر کے قبضے سے پستول برآمد کر لیا ہے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے