قتل،اقدام قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار

قتل،اقدام قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پچھلے سال تھانہ تہکال کی حدود پلوسئی میں دو افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے میں ملوث تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مستورات کے تنازعہ پر دو افراد کو قتل جبکہ ایک شخص کو زخمی کر نے کا اعتراف کر لیا ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ حسن جہانگیر کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تھانہ تہکال کی حدود پلوسئی میں قتل، اقدام قتل میں ملوث تین اشتہاری ملزمان موجود ہے جس پر ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ڈی ایس پی ٹاؤن احسان شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال سید سردار علی شاہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی خصوصی ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کی خاطر فوری کاروائی کرتے ہوئے تھانہ تہکال کی حدود پلوسئی میں قتل اقدام قتل میں ملوث ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ لگا کرتین ملزمان یاسین،عبدالقادر پسران ناصر اور ناصر ولد رضا ء خان ساکنان پلوسئی کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مستورات کے تنازعہ پر قتل، اقدام قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -