نوشہرہ، رسالپور انڈسٹریل اسٹیٹ میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ، مالکان سراپا احتجاج

نوشہرہ، رسالپور انڈسٹریل اسٹیٹ میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ، مالکان سراپا ...

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) رسالپور انڈسٹریل سٹیٹ میں بجلی کی ظالمانہ اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف انڈسٹریز مالکان سراپا احتجاج انڈسٹریزمالکان کا احتجاجی مظاہرہ حکومت کو رسالپور انڈسٹریل سٹیٹ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم بصورت دیگر رسالپور انڈسٹریل سٹیٹ بند کرنے کی دھمکی تفصیلات کے مطابق رسالپور انڈسٹریل سٹیٹ میں محکمہ واپڈا کی بجلی ترسیل کمپنی پیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ طالمانہ اور ناروا لوڈشیڈنگ نے رسالپور انڈسٹریل سٹیٹ میں قائم فیکٹریز مالکان کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا اور گیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مطاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جس پر انڈسٹریل سٹیٹ میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف نعرے درج مظاہرین نے کہا کہ رسالپور انڈسٹریل سٹیٹ میں محکمہ واپڈا کی جانب سے کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے ہمارا روزگار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور جب ہمارا روز گار تھپ ہو کر رہ جاتا ہے تو ہم مجبوراً فیکٹریز میں کام کرنے والے غریب مزدوروں کو فارغ کر دیں گے جس سے بیروزگاری میں مزید اضاٖہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو 3دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں بصورت دیگر ہم اپنے کارخانے بند کردیں گے جس سے جو بیروزگاری پیدا ہوگی اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -