وفاق المدارس العربیہ کے زیر اہتمام ایبٹ آباد میں سالانہ امتحان اختتام پزیر

وفاق المدارس العربیہ کے زیر اہتمام ایبٹ آباد میں سالانہ امتحان اختتام پزیر

  

ایبٹ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ایبٹ آباد میں سالانہ امتحان حکومتی ہدایات کے مطابق اختتام پزیر ہوئے ایبٹ آباد میں 23امتحانی سنٹرز بنائے گئے جن میں طلباء کے 6اور طالبات کے 17 سنٹرز میں 26 سو امیدواروں نے امتحان دیئے،جب کہ طالبات کی تعداد 1850تھی،اس حوالے سے مسؤل وفاق المدارس العربیہ پاکستان ایبٹ آباد کے مولانا حبیب الرحمن نے امتحانی سنٹرز کے دورہ کے موقع پر انجمن اتحاد شہریاں کے صدر ملک سجاد،ایوان تجارت کے جنرل سیکرٹری مفتی جعفر طیاراعوان، مولانا قاضی احمد الحسینی،سید مفتی زین العابدین شاہ،کینٹ پلازہ ٹریڈ یونین کے صدر ممتاز خان کے علاوہ دیگر کی موجودگی میں میڈیا کو بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے امتحان کے دوران طلبہ وطالبات نے امتحان کے دور ان فیس ماسک،سینی ٹائزر کا استعمال کیا اور فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے امتحان لیا گیا جو عصری اداروں کے لئے قابل تقلید ہے،جب کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام امتحانی سنڑز میں جراثیم کش اسپرے کرایا گیا،مولانا حبیب الرحمن کا کہنا تھا حکومت دینی مدارس کو جلد کھولنے کے اجازت دے،جس طرح مشکل حالات میں مساجد میں حکومتی ہدایات پر عمل کروایا اگر مدارس کھولے جائیں تو حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،انہوں نے وفاق المدارس العربیہ کے صدر مولانا عبدالرزاق سکندر،جنرل سیکرٹری مولانا حنیف جالندھری،ڈاکٹر عادل خان،صوبائی ناظم مولانا حسین احمد،مرکزی دفتر کے زمہ دار مولانا عبد المجید کو خراج عقیدت پیش کیا جن کی کوششوں سے سالانہ امتحان احسن طور پر اختتام پزیر ہوئے اس موقع پر امتحانی سنٹرز کے دورہ کے موقعہ پر انجمن اتحاد شہریاں کے صدر ملک سجاد،مفتی جعفر طیار اعوان،مفتی زین العابدین مولانا قاضی احمد الحسینی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اس مشکل حالات میں سالانہ امتحان کا انعقاد کرکے بہترین مثال قائم کی اور یہ ثابت کیا کہ کہ دینی مدارس ہی سچائی اور حق کا ممبع ہیں جو عصری اداروں کے لئے باعث تقلید ہے،قبل ازیں مختلف امتحانی سنٹرز کے دورہ کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پر مسؤل مولانا حبیب الرحمن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -