سٹاک مارکیٹ میں پھرتیز ی، انڈیکس میں 322.41پوائنٹس اضافہ: سونا 50روپے تولہ ڈالر 50پیسے مہنگا

سٹاک مارکیٹ میں پھرتیز ی، انڈیکس میں 322.41پوائنٹس اضافہ: سونا 50روپے تولہ ڈالر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد جمعرات کو پھر تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس37ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 322.41پوائنٹس کے اضافے سے 37001.44پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری بڑھنے کے باعث 60فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت71ارب59کروڑ42لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 22.59فیصدزائد رہا۔گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روزٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا اور ابتداء سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس37ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس322.41پوائنٹس کے اضافے سے 37001.44پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 163.07پوائنٹس کے اضافے سے16065.52پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس322.41پوائنٹس کے اضافے سے 26461.91پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز385کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے231کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ142میں کمی اور12میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ69کھرب33ارب59کروڑ49لاکھ روپے سے بڑھ کر70کھرب5ارب18کروڑ91لاکھ روپے ہو گیا۔جمعرات کو40کروڑ25لاکھ89ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا جوبدھ کے مقابلے میں 7کروڑ41لاکھ95ہزارشیئرز زائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے یونی لور فوڈز کے حصص کی قیمت175روپے کے اضافے سے6575روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت100روپے کے اضافے سے6900روپے ہو گئی جبکہ کولگیٹ پامولوکے حصص101.44روپے کی کے کمی سے2188.36روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص 44.32روپے کی کمی سے548روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 50 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 9350روپے کی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2ڈالرکی کمی سے1806ڈالرہو گئی لیکن اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا50 روپے کے اضافے ہو کر 1لاکھ 9ہزار350روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 43روپے کے اضافے سے 93ہزار750روپے ہو گئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں 25پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 50پیسے بڑھ گئے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید25پیسے کے اضافے سے166.65روپے سے بڑھ کر166.90روپے اورقیمت فروخت166.95روپے سے بڑھ کر167.20روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے166.50روپے سے بڑھ کر167روپے اور قیمت فروخت 167روپے سے بڑھ کر167.40روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید187روپے سے بڑھ کر187.50روپے اور قیمت فروخت189روپے سے بڑھ کر189.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 208روپے سے گھٹ کر207روپے اور قیمت فروخت210روپے سے گھٹ کر209روپے ہوگئی اسی طرح سعودی ریال کی قیمت خرید43.90روپے اور قیمت فروخت 44.40روپے مستحکم رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 44.90روپے سے بڑھ کر45روپے اور قیمت فروخت 45.40روپے سے بڑھ کر45.50روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ