قوم کے مسیحا کورونا وباء میں خود فرنٹ لائن پر ہیں،رابعہ بصری

قوم کے مسیحا کورونا وباء میں خود فرنٹ لائن پر ہیں،رابعہ بصری

  

پشاور(سٹی رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہمارے ڈاکٹر ز،نرسزاور پیرامیڈیکس سٹاف نے کرونا وباء کے دوان اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی زندگیاں بچائی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشاورمیں طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دستخطی مہم میں شرکت کے دوران کہی۔رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ان مسیحاوں نے کرونا وباء میں خود فرنٹ لائن پر رہے لیکن دن رات عوام کو طبی سہولیات دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑی،ہسپتالوں کو جتنے بھی مریض گئے تو ڈاکٹروں اور دوسرے عملے نے اپنی صحت کو ایک سائیڈ پر رکھ کر مریضوں کی دیکھ بھال کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے ہمارے ساتھ وہ سہولیات نہیں ہے کہ ڈاکٹر اپنے آپ کو پوری طریقے سے محفوظ رکھ سکیں لیکن انہوں نے ان تمام تر مشکلات کے ہوتے ہوئے لوگوں کا بہت خیال رکھا ہے۔رابعہ بصری نے کہا کہ حکومت کوشش کررہی ہے کہ عوام میں کروناوائرس کے حوالے زیادہ سے زیادہ شعور بیدار کرسکے تاکہ جلد سے جلد اس ناگہانی مرض سے لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہوجائیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ فیس ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں تاکہ کرونا وائرس کی پھیلاؤ کی روک تھام ممکن ہوجائیں۔طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دستخطی مہم کا انعقاد سماجی تنظیم (زمونگ جوندون) کیجانب سے کیاگیا تھا جس کا مقصد کرونا وباء کے دوران مثالی کارکردگی پرڈاکٹر ز،نرسزاو پیرامیڈیکس سٹاف کو سلام پیش کرنا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -