سربند کے باشندوں کا ایس ایچ او کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سربند کے باشندوں کا ایس ایچ او کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور سربند کے رہائشیوں نے ایس ایچ او مثل خان کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے موقف اپنا یا کہ ایس ایچ او مثل خان کا میڈیا ٹرائل ان کو بدنام کر نے کی سازش ہے۔مظاہرے کی قیادت رحمان گل،میاں نصیر،زاہد رحیم اور میاں فرید نے کی۔مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے رحمان گل نے کہا کہ ایس ایچ او مثل خان کے آنے سے علاقے کے امن وامان میں واضح تبدیلی آئی ہے جس کا سہرا ایس ایچ او مثل خان کے سر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مثل خان کے آنے سے علاقے میں منشیات فروش،قبضہ گروپ اور دیگر عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ہے جس کا فائدہ براہ راست عوام کو جاتاہے۔انہوں نے آجی پی خیبر پختو نخوا ثناء اللہ عباسی،سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور اور ایس ایس پی آپریشن منصورامان سے اپیل مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ اچھی کارکر دگی کی بنا ء پر ایس ایچ او مثل خان کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور دیگر انعامات سے نوازا جائے تا کہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -