آتش گیر مادہ رکھنے کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان ضمانت پر رہا

آتش گیر مادہ رکھنے کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان ضمانت پر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی کی غرض سے آتش گیرمواد رکھنے کے الزام میں گرفتار دوملزموں کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے محمدعادل اورآدم امبرایڈوکیٹس نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق محکمہ انسداددہشت گردی نے شاہ عالم پل کے قریب ایک کارروائی کے دوران ملزمان قاضی عنایت اللہ اورنعیم ساکن باڑہ کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے دستی بم اورپستول برآمد کرلئے تھے ملزموں کی گرفتاری پرانہوں نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزموں کی درخواست منظورکرلی۔