سرکاری عمارتوں سے قیمتی اشیاء چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

سرکاری عمارتوں سے قیمتی اشیاء چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سرکاری عمارتوں سے قیمتی اشیاء چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں سے ایک کا تعلق سوات سے ہے جو سرکاری ٹیوب ویل سے چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ملزمان نے دوران واردات مزاحمت پر فائرنگ کر کے دو مقامی افراد کو بھی زخمی کیا تھا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے شریک ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل وقار خان کو اطلاع ملی تھی کہ شیخ کلے میں چند مسلح افراد کسی وارادت کی غرض سے سرکاری ٹیوب ویل میں داخل ہوئے ہیں جنہوں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے دو مقامی افراد محمد حسین اور سلمان کو زخمی کر دیا ہے اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی فدا حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا حسن خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان فضل رحمان ولد جمریز سکنہ سوات اور مجاہد ولد محمد رفیق سکنہ سپین جماعت کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، گرفتار دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ مزاحمت پر دو افراد کو زخمی کرنے جبکہ شریک ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی ورسک فدا حسین کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -