حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام،پروفیسر محمد ابراہیم

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام،پروفیسر محمد ابراہیم

  

بنوں (نمائندہ پاکستان) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کو سہولیات دینے میں ناکام ہوچکی ہے عوام نے پی ٹی آئی کو جس بنیاد پر ووٹ دیا تھا عوام اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوچکے ہیں موجودہ حکومت سے عوام کا اعتماد اُٹھ چکا ہے اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بنوں کے امیر پروفیسر اجمل خان,جنرل سیکرٹری مولانا تمیزالدین اورسیکرٹری اطلاعات مولانا ہدایت اللہ بھی موجود تھے اُنہوں نے کہاکہ حکومت کبھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے تو کبھی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرتی ہے یہ سب کچھ عوام سے انتقام لینے کے مترادف ہیں عوام اتنے مجبور ہوچکے ہیں کہ اپنے آپ کو گالیاں دے رہے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت میں مہنگائی کی انتہاء ہے کاروباری نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے غریب عوام کواب دو وقت کی روٹی کی فکر ہے کہ دو وقت کی روٹی کیلئے پیسے ہم کہاں سے کمائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -