عوام کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی ذمہ داری ہے،قلندر لودھی

عوام کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی ذمہ داری ہے،قلندر لودھی

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک قلندرخان لودھی کی زیر صدارت صوبائی خوراک کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز ان کے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا جس میں گندم کی خریداری، فلور ملوں کو سرکاری گندم کی فراہمی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی اور بین الصوبائی گوداموں سے گندم کی ترسیل کے لیے نرخ کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری فوڈ خوشحال خان، ڈائریکٹر فوڈ زبیر احمد، سمیت محکمہ ہائے قانون، اور خزانہ کے افسران نے شرکت کی۔وزیر خوراک قلندرخان لودھی نے محکمہ خوراک کے حکام کو اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمت پر دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اشیائے خوردونوش فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو نبھانے میں محکمہ کی جانب سے کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے۔ دریں اثنا صوبائی وزیر نے محکمہ کے افسران کو گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -