بٹ خیلہ،راستہ تنازعہ پر فائرنگ،خاتون جاں بحق،7 زخمی

بٹ خیلہ،راستہ تنازعہ پر فائرنگ،خاتون جاں بحق،7 زخمی

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ ظلم کوٹ میں راستے کے تنازعے پردوفریقین کے درمیان گولیاں چل گئے جس کے نتیجے میں ایک خاتون قتل جبکہ 7افرادشدیدزخمی مالاکنڈلیویزفورس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز ضلع مالاکنڈکے صدرمقام بٹ خیلہ کے نواحی گا ؤں ظلم کوٹ میں دوفریقین کے درمیاں راستے کے تنازعے پرگولیاں چل گئے جس کے نتیجے میں فریق اول کے عمرخالق ولدعبدالرازق،امین الحق ولدگل محمد،وسیم ولدفریدخان،وحیدگل ولدخائستہ محمد،محمدارشادولدخائستہ محمداورافضل رشیدولد سیدعمرجبکہ فریق دوئم کے مسماۃ بہیانہ بی بی زوجہ نورمحمد،شاہد ہ بی بی زوجہ سمیع ا للہ شدیدزخمی ہوگئے ان کوفوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ پہنچادیاگیاجہاں پرمسماۃ بہیانہ بی بی زخموں کے تاب نہ لاکرجاں بحق ہوگئی اطلاع ملتے ہی مالاکنڈلیویزفور س کے بھاری نفری ہسپتال اورجائے وقوعہ پہنچ کرحالات کوقابوکرلیامالاکنڈلیویز نے ایف آئی اردرج کرکے تفیتش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -