نوشہرہ،منشیات کی سمگلنگ ناکام،12 کلو چرس برآمد

نوشہرہ،منشیات کی سمگلنگ ناکام،12 کلو چرس برآمد

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) اضاخیل پولیس نے موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔ موٹر سائیکل سے 12 کلوگرام چرس برآمد ملزم گرفتارڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر ضلع میں منشیات کے اسمگلنگ کو یقینی بنانے پولیس کی ناکہ بندیاں جاری سرتاج خان SI تھانہ اضاخیل نے بمعہ پولیس نفری عجب باغ کے مقام پے ناکہ بندی کی تھی۔گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی مشکوک افراد کی چھان بین جاری تھی۔ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا گیاپوچھ گچھ کے دوران پولیس کو اُس کے لہجے پر شک ہوا اور موٹرسائیکل کی تلاشی لی گئی تلاشی لینے پر موٹر سائیکل سیٹ سے 12 کلوگرام چرس برآمدملزم شجاعت علی ولد بشارت ساکن لاہور گرفتارملزم کے خلاف مقدمہ درج۔منشیات موٹر سائیکل پر لاہور کو سمگل کی جارہی تھی۔مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -