زرعی یونیورسٹی پشاور کے کلاس تھری اور فور ملازمین کا دھرنا ہنوز جاری

  زرعی یونیورسٹی پشاور کے کلاس تھری اور فور ملازمین کا دھرنا ہنوز جاری

  

پشاور(سٹی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور میں کلاس تھری اور فور ملازمین کا احتجاجی دھرنا پچھلے نو دنوں سے جامعہ میں جاری ہے احتجاجی ملازمین روازنہ کی بنیاد پر جامعہ میں احتجاجی ریلی نکال کر اپنے مطالبات کے حق مین نعرہ بازی کرتے ہے جبکہ وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں احتجاجی ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیرنز اٹھ ارکھے ہوتے ہے جس پر انکے حق میں مطالبات درج ہوتے ہے مظاہرے کی قیادت کلاس تھری اور فور کے صدور کرتے ہے اس موقع پر کلاس تھری ایسو سی ایشن کے صدر افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام جامعات مین ایک سے 16تک گریڈ کے ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا جائے انہوں نے کہا کہ سینڈیکیٹ اور عدالت نے بھی ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا ہے جنہین تا حال اپ گریڈ نہیں کیا گیا جبکہ ایگریکلچر یونیورسٹی کے 1ہزار سے زائد ملازمین اپ گریڈیشن سے محروم ہیں احتجاجی دھرنا کے ملازمین نے گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کیے جائے جبکہ یونیورسٹی میں بے قائدگیوں کا نوٹس لینے سمیت جامعہ کے ایکٹ کے خلاف حالیہ سلیکشن بورڈ اور سنڈیکیٹ کی تحقیقات کی جائے بصورت دیگر احتجاج دھرنا جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -