صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد سے انصاف ایس ایف کی وفد کی ملاقات

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد سے انصاف ایس ایف کی وفد کی ملاقات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا ملک شاہ محمد وزیرسے انکے حلقہ نیابت اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عوامی نمائندہ وفد نے جمعرات کے روز ان کے دفتر پشاور میں ملاقات کی اورانکو اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیر ٹرانسپورٹ نے ان کے مسائل پوری توجہ اور ہمدردی سے سنے اور موقع پرہی بعض مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے اس موقع پر صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ان کی سیاسی جدوجہد کا مقصد عوام کی حقیقی خدمت کرنا اور انکا معیار زندگی بہتر بنانا ہے اور اس سلسلے میں وہ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ انھوں نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت جنوبی اضلاع میں صحت و تعلیم اور دیگر اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے اور دستیاب وسائل کے مطابق بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ملک شاہ محمد وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے علاقے کے مسائل حل کرنے پر دلی سکون اور خوشی محسوس ہوتی ہے وفد نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -