صوابی، ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے بائیس سالہ نوجوان جاں بحق

صوابی، ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے بائیس سالہ نوجوان جاں بحق

  

صوابی (بیورورپورٹ)سوڈھیر ضلع صوابی میں تیز رفتار ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے بائیس سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ علاقہ کے عوام نے بطور احتجاج مظاہرہ کر کے آدینہ لاہور روڈ کو بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام موضع سوڈھیر میں ایک تیز رفتار ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی نے بائیس سالہ نوجوان یاسین ولد نصیب گل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا اس واقعہ کے خلاف علاقہ کے عوام نے بطور احتجاج مین روڈ کو بند کر دیا ان کا مطالبہ تھا کہ پتھر اور ریت لے جانے والی بھاری گاڑیوں، ٹرکوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی آمدو رفت پر دن کے وقت پابندی لگا دی جائے جب کہ آمدو رفت کے لئے رات کے بعد وقت مقرر کی جائے۔ جب کہ تین یوم تک متوفی کے فاتحہ خوانی کے دوران ٹرکوں کی آمدو رفت پر پابندی عائد کی جائے۔ تاکہ آئے روز حادثے اور جانوں کا ضیاع نہ ہو سکے۔ اس موقع پر یار حسین پولیس نے موقع پر پہنچ کر عوام کو یقین دلایا جس پر وہ پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -