نوشہرہ کے 144ملازمین پشاور ہائی کورٹ کے حکم پرملازمتوں سے برطرف

نوشہرہ کے 144ملازمین پشاور ہائی کورٹ کے حکم پرملازمتوں سے برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) ٹی ایم اے نوشہرہ کے 144ملازمین پشاور ہائی کورٹ کے حکم پرملازمتوں سے برطرف یہ تمام ملازمین 2013سے 2019تک کے عرصے میں بھرتی ہوئے تھے تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں ایک کیس چلا رہا تھا جس میں زیر مقدمہ بحث 2013سے 2019تک کے عرصے میں ٹی ایم اے نوشہرہ بھرتی ہونے والے ملازمین کی بھرتی غیر قانونی یا قانونی تھا جس پر گذشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا کہ تمام بھرتی ہونے والے 144ملازمین کو اپنی نوکریوں سے بر خاست کیا جائے جس پر سیکرٹری بلدیات صوبہ خیبر پختونخواہ نے ٹی ایم او نوشہرہ کو تحری طورپر آگاہ کیا کہ 2013سے 2019تک بھرتی ہونے والے تمام کلاس فور ملازمین کو اپنی نوکریوں سے برخاست کیا جائے جس پر ٹی ایم او نوشہرہ جہانگیر خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 144ملازمین کی برخاستگی کا حکمنامہ جاری کر دیا۔