ڈی آئی جی کرائمز اینڈ انوسٹی گیشن محمد یامین خان کا ضلع بونیر کا دورہ

ڈی آئی جی کرائمز اینڈ انوسٹی گیشن محمد یامین خان کا ضلع بونیر کا دورہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی کرائمز اینڈ انوسٹی گیشن خیبر پختونخوا محمد یامین خان نے ضلع بونیر کا دورہ کیا پولیس لائن ڈگر پہنچنے پر ایس پی انوسٹی گیشن عبد الرشید خان مروت نے انکا استقبال کیا اور پولیس کے چاک وچوبند دستے نے انکو سلامی دی یاد گار شہداء پر حاضری دے کر پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کیلئے خصو صی دعائیں مانگیں گئیں بعد ازاں انوسٹی گیشن کے دفاتر کا معائنہ کیا اور ریکارڈ چیک کیا گیا اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پولیس کا کام انصاف پر مبنی تفتیش کو ہر صورت یقینی بنانا ہے اورپوری محنت اور لگن سے کام کرنا ہے تاکہ مظلوم کو مکمل انصاف فراہم کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صا ف وشفاف طریقے سے سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے جسمیں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کہا کہ انصاف پر مبنی تفتیش سے مظلوم کی داد رسی کیساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حا صل ہو تی ہے اور معاشرے میں امن بھی قائم ہو گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -