تہکال،شہری پر تشدد،جوڈیشل کمیشن کے سامنے مزید 3 گواہوں کے بیانات قلمبند

تہکال،شہری پر تشدد،جوڈیشل کمیشن کے سامنے مزید 3 گواہوں کے بیانات قلمبند

  

پشاور(نیوزرپورٹر)تہکال پولیس کی شہری پرتشدد کی تحقیقات کیلئے پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن نے مزید تین پولیس اہلکاروں تین کے بیانات قلمبند کیے، کمیشن میں بیان ریکارڈ کرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق تہکال میں شہری رردیع اللہ عرف عامرے تہکالے پر پولیس تشدد کیلئے جسٹس لعل جان خٹک کی سربراہی میں قائم جودیشل کمیشن کے سامنے گزشتہ روز محرر تھانہ تہکال وسیع اللہ، محرر تھانہ شاہ پور، محرر طلا محمد تھانہ یکہ توت پیش ہو ئے تینوں پولیس افسران نے بیانات ریکارڈ کروادیئے جس کے بعد کمیشن میں بیان ریکارڈ کرنے والوں کی تعداد26ہو گئی ہے کمیشن روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کررہی ہے کمیشن آج مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کرے گا واضح رہے کہ عامر تہکالے وڈیو سکینڈل کے سامنے آنے پر صوبائی حکومت کی ہدایات پر پشاور ہائی کورٹ نے انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا ہے جو واقعہ کی ہرپہلو سے تحقیقات کررہا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -