صوابی،پولیس کی قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں،1 گرفتار

صوابی،پولیس کی قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں،1 گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ) ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی وضع کردہ ہدایات پر مخبر خاص اطلاع پر چھوٹا لاہور پولیس نے کامیاب کاروائیوں کے دوران بالترتیب 5026گرام,4008,گرام چرس اور لعنتی جیسے نشہ اور چیز 200گرام آئس برآمد کیے۔ڈی ایس پی چھوٹا لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور شفیق احمد بمع ٹیم سب انسپکٹر منصف خان,اے ایس آئی انتخاب عالم,اے ایس آئی فخرالزمان,اے ایس آئی کامران نے حفیہ اطلاع پر جگہ جگہ پر ناکہ بندیاں کر رکھی اس دوران بمقام صوابی جہانگیرہ روڈ چوکی شیر آباد کے حدود میں ایک موٹر سائیکل سوار کو بعرض تلاشی روک کر دوران تلاشی جیب سے 100 گرام آئس برآمد کرکے پولیس ٹیم نے موٹرسائیکل پر ایزاں بوری سے 4 پیکٹ یعنی 4008گرام چرس برآمد کرکے ملزم فرمان سکنہ لاہور کو بروقت گرفتار کیا گیا۔جبکہ دوسری کاروائی کے دوران بمقام موٹر وے سروس روڈ جکسئی کلوٹ پر ایک پیدل شخص کو بعرض تلاشی روک کر جنکے ساتھ سفید پلاسٹک بوری میں 5پیکٹ چرس یعنی 5026گرام چرس برآمد کیا گیا مزید تلاشی سے 100گرام آئس بھی برآمد ہوکر منشیات فروش اسماعیل خان سکنہ لاہور کوزچم کو گرفتار کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -