چیف ایگز یکٹیوپیسکوکی تمام ایس ایز کولا سز میں کمی اور ریکوری میں بہتری لانے کی ہدایت

    چیف ایگز یکٹیوپیسکوکی تمام ایس ایز کولا سز میں کمی اور ریکوری میں بہتری ...

  

پشاور(نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان کی صدارت میں واپڈا ہاؤس پشاور میں ایک اہم اجلاس منعقدہوا جس میں پسکو کے تمام سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز نے شرکت کی،چیف ایگزیکٹیوپسکو کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں ایس ای پشاورسرکل, خیبرسرکل,سوات سرکل,مردان سرکل,ہزارہ سرکل1، ہزارہ سرکل 2،صوابی سرکل اور بنوں سرکل نے شرکت کی، اجلاس میں جون 2020 کے لائن لاسز اورریکوری پوزیشن پر تفصیلی بات چیت کی گئی،.لائن لاسز اورریکوری کے بارے میں تمام ایس ایز کو ہدایات جاری کی گئیں تمام فیلڈ افسران کو ہدایت کی گئی کہ لائن لاسز میں کمی اوریکوری میں بہتری لائیں بصورت دیگر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی، چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کئی ڈویژنز کی ریکوری پوزیشن پرعدم اطمینان کا اظہار کیا اجلاس میں توانائی بحران کے تناضر میں خاص طورپر بات چیت کی گئی اورصوبے بھر میں بجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف اورریکوری کی جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،چیف ایگزیکٹیونے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کسی سے رورعایت نہ کی جائے کیونکہ بجلی کا ناجائز استعمال اورڈائریکٹ کنڈے تمام مسائل کی جڑ ہیں اس سے ایک طرف تو پسکو لاسز میں اضافہ ہوتا ہے دوسری طرف بجلی فراہمی نظام شدید اوورلوڈہوجاتا ہے جوبجلی فراہمی میں باربارتعطل کا باعث بنتا ہے.اس لئے اس مہم میں تیزی لائی جائے اور کنڈے ڈالنے والوں اور بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے.عوام کے منتخب نمائندے اس سلسلے میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں اگر وہ عمائدین علاقہ اور عوام میں بجلی چوری کے خلاف اور بجلی بلز کی ادائیگی کا شعورپیدا کریں تو کافی مسائل حل ہوسکتے ہیں.کیونکہ کنڈے اور بجلی کا ناجائز استعمال سسٹم کے اوورلوڈنگ کا باعث ہے جس سے بجلی فراہمی نظام باربارٹرپ کرجاتا ہے،اسی طرح پسکوبقایاجات کی وصولی کا بھی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں پرانے اورناکاروں میٹروں کی تبدیلی کے بارے میں بھی ہدایات جاری کی گئیں، خراب میٹروں کی تبدیلی کے ضمن میں ہونے والی پیش رفت کاجائزہ لیتے ہوئے تمام سرکلز کو ہدایت کی کہ فوری طورپر خراب میٹروں کو تبدیل کریں، ناکامی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا، تمام ایس ڈی اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ محنت کرکے اپنی کارکردگی بہتربنائیں،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -