مردان،دیرینہ تنازعہ پر فائرنگ،باپ جاں بحق،بیٹے سمیت 2 زخمی

مردان،دیرینہ تنازعہ پر فائرنگ،باپ جاں بحق،بیٹے سمیت 2 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان(بیورورپورٹ) بنک روڈ پر ایم سی پلازہ کے قریب پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ جان بحق جبکہ بیٹے سمیت دوافرادزخمی ہوگئے،ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا،علاقہ کمبار مایار کے رہائشی بدرعالم نے رپورٹ درج کراتے ہوئے سٹی پولیس کو بتایاکہ وہ اپنے والد ابراہیم کے ہمراہ پیشی بھگت کر موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ جائے وقوعہ پر مبینہ ملزمان عامر ولد سرتاج،ماجد میر ولد واجد اللہ ساکن محلہ اموخیل مایار نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے میرا والد لگ کر موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ میں اور ایک راہگیر لگ کر زخمی ہوگئے دریں اثناواقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان ضلع بھر میں پولیس کو الرٹ کردیا اس دوران ملزمان کو شیخ ملتون ناکہ بندی پر گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرلیاگیاہے او رمزید تفتیش جاری ہے۔