ٹانک،اراضی تنازعہ،قبائل میں خونریز جھڑپ 1 جاں بحق متعدد زخمی

ٹانک،اراضی تنازعہ،قبائل میں خونریز جھڑپ 1 جاں بحق متعدد زخمی

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان زمین ملکیتی تنازعے پر وزیر اور محسود قبائل کے مابین خونریز جھڑپ ایک شخص جاں بحق متعدد شدید زخمی، وزیر قبائل کے کئی مورچوں پر محسود قبائل نے قبضہ کرکے پسپا کردیا، دوطرفہ فائرنگ میں جدید خود کار ہتھیاروں کا استعمال، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا کے علاقہ شکئی میں گزشتہ شام محسود قبائل کا ذیلی شاخ نانو خیل اور وزیر قبائل کا ذیلی شاخ سپیرکائی کے مابین ایک عرصہ سے زمین ملکیتی تنازعہ چلا آرہا تھا جس نے گزشتہ شام اس وقت سنگین صورت اختیار کرلی جب سپیر کائی وزیر نے متنازعہ علاقے پر تعمیراتی کام شروع کیا جس پر دونوں اقوام کے افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جس کے نتیجے میں نانو خیل قبائل کا ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی بتائے جاتے ہیں جبکہ نانو خیل نے سپیر کائی وزیر کے کئی مورچوں پر قبضہ کرکے واپس دھکیل دیا گیا ہے، آخری آمدہ اطلاعات کے مطابق دونوں فریقین ایک دوسرے کے مورچوں پر جدید خود کار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، جس سے مزید جانی نقصانات کا اندیشہ ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -