سوڑیزئی،دوہرے قتل کیس کے ملزم کی ضمانت نامنظور

سوڑیزئی،دوہرے قتل کیس کے ملزم کی ضمانت نامنظور

  

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاور احمدالیاس قریشی نے تھانہ سوڑیزئی دہرے قتل کیس کے ملوث ملزم کوجیل میں بندرکھنے کے احکامات جاری کردئیے اورملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی مدعی مقدمہ کی جانب سے اشفاق داؤدزئی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم وقارالرحمان ساکن سوڑیزئی پرالزام ہے کہ اس نے 13ستمبر2019ء کوفائرنگ کرکے فخرعالم اورحیدرعلی کوقتل کردیاتھافریقین میں دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے ملزم کی گرفتاری پراس نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزموں کی درخواست خارج کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -