فیملی پارک و ریلوے پارک مردان کا باقاعدہ افتتاح

فیملی پارک و ریلوے پارک مردان کا باقاعدہ افتتاح

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام افریدی نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی نگرانی میں فیملی و ریلوے پارک کی تعمیر مکمل ہونے پر باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس نیک محمد سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔دریں اثناء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان نے شہباز گڑھی اور گڑھی کپورہ بازارکے دورے کئے.ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول کا گیج اور سرکاری ریٹ کی چیکینگ کی۔ فلائنگ کوچ اور رکشوں میں موجود مسافروں سے کرایہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی معائنے کئے اور دکاندروں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کی.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -