نوشہرہ،آل ایمپلائز گرینڈ کا 21 جولائی کو دھرنے کا اعلان
نوشہرہ (بیورورپورٹ) آل ایمپلائز گرینڈ الائنس نوشہرہ نے حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی اتنخواہوں میں عدم اضافے اورسالانہ انکریمنٹ سمیت دیگر مراعات کے خاتمے کے فیصلے کو یکسر مسترد کر تے ہوئے 21جولائی کو مردان میں آل گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے احتجاجی دھرنے میں بھر پورشرکت کا اعلان کردیا اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1نوشہرہ کینٹ میں آل ایمپلائر گرینڈ الائینس کا ایک اہم اور مشاورتی اجلاس آل ایمپلائز گرینڈ الائینس کے ضلعی صدر محمد ادریس ہاشمی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں انجمن پٹواریاں و قانون گویاں کے صدر کاشف خویشگی، سیکرٹریز ایسوسی ایشن کے صدر نور محمد خان، ملگری اسازان کے صدر محمد ناہید خان، کلافور ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر افسر خان، اشفاق خٹک، شیر رحمان خٹک، اسلام الدین سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آل ایمپلائز گرینڈ الائینس کے ضلعی صدر محمد ادریس ہاشمی نے کہا کہ 21جولائی کو ضلع نوشہرہ کے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین صبح 10بجے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1سے جلوس کی شکل میں مردان روانہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملازم کش پالیسیاں اپنائی ہوئیں ہیں جیسے کہ حالیہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں عدم اضافہ، پنشن کا خاتمہ، سرکاری اداروں کی نجکاری، ریگولر ملازمین کو کنٹریکٹ کرنا شامل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی ملازم کش پالیسیاں ترک کریں کیونکہ اس سے سرکاری ملازمین میں اصطراب اور بے چینی پیدا ہوئی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد ادریس ہاشمی نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی اسمان سے باتیں کر رہی ہے اور حکمرانوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ ہم اس ملک کے غریب عوام کو زندہ درگور کرنے کا منصوبہ لیکر آئیں ہیں جو سرکاری ملازمین کو کسی صورت منظورنہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فوری طور پر مہنگائی کی تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کریں تاکہ سرکاری ملازمین میں پھیلی ہوئی بے چینی و اصطراب کا خاتمہ ہو سکے