تمام مساجد کیلئے سولر سسٹم کی منظوری حاصل کرلی گئی،ملک امجد علی آفریدی

تمام مساجد کیلئے سولر سسٹم کی منظوری حاصل کرلی گئی،ملک امجد علی آفریدی

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) عوامی ممبر صوبائی اسمبلی ملک امجد خان آفریدی نے اپنے حلقے کی متعدد علاقوں کی مساجد کو سولرائزیشن کرنے کی منظوری لے لی سولرائزیشن سکیم میں ان علاقوں کو ترجیح دی گئی ہے جن علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ تھی حلقہ پی کے 80 میں وعدوں سے تکمیل تک کا سفر جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی ملک امجد آفریدی نے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ 80میں آج تک جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کی کوئی مثال ماضی میں نہی ہم نے ہمیشہ عوام سے صرف وہی وعدے کیے جن کو ہم پورا کر سکیں جھوٹے وعدے اور عوام کو سرسبز باغات دکھانا ہمارا شیوہ نہیں حلقہ پی کے 80میں مختلف مساجد کی سولرائزیشن کرنے کی منظوری کے حوالے سے بتایا کہ ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ حلقہ بھر کی تمام مساجد کو سولر سسٹم پر کیا جائے تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو مگر پہلے مرحلے میں صرف ان مساجد کو سولرائزیشن پر منتقل کیا جا رہا ہے جہاں لوڈشیڈنگ بہت زیادہ ہے ان علاقوں میں شادی پور‘ پستہ سننڈہ‘ چورلکی‘ گل حسن بانڈہ‘ غوریزئی‘ ناکبند‘ کوٹ‘ رازگیر بانڈہ‘ شادی خیل‘ کمال خیل‘ گمبٹ‘ سیاب‘ گنڈیالی پایاں‘ گنڈیالی بالا‘ بہادر کوٹ‘ پرشئی‘ جبڑ‘ کیڑی شیخان اور کمر کے علاقے شامل ہیں جہاں پر ان شاء اللہ بہت جلد کام کا آغاز ہو جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -