وفاقی حکومت آئل ٹینکرز کا انکم ٹیکس اور ٹول ٹیکس ختم کرے،اویس قادر

وفاقی حکومت آئل ٹینکرز کا انکم ٹیکس اور ٹول ٹیکس ختم کرے،اویس قادر

  

کراچی (این این آئی)سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئل ٹینکرز کا انکم ٹیکس اور ٹول ٹیکس ختم کرے۔عمران خان کو کسی باہر کے دشمن کی ضرورت نہیں ہے ان کے اپنے ہی گھر میں دشمن بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکرز کی ہڑتال سے ملک میں ایک بار پھر سے پیٹرول کی قلت بڑھ جائے گی۔عمران خان بنی گالا اور نتھیا گلی سے باہر نکل کران کے مطالبات حل کریں۔ اویس شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت آئل ٹینکرز کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرے اور مسئلہ حل کرے۔

اویس قادر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -