دورہ انگلینڈ: کرکٹ ٹیم کا 4روزہ انٹراسکواڈ پریکٹس میچ آج شروع ہوگا

دورہ انگلینڈ: کرکٹ ٹیم کا 4روزہ انٹراسکواڈ پریکٹس میچ آج شروع ہوگا

  

ڈربی(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے 4روزہ انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کا انعقاد آج سے ہوگا۔ جس کا مقصد کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچنا ہے جبکہ میچ کے بعد اکیس جولائی کو قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن بذریعہ ویڈیو کانفرنس، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کیلئے دستیاب ہوگا۔اس حوالے سے تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔ 22جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ ان سیشنز کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا۔23جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ ان سیشنز کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا۔24تا 27جولائی تک قومی کرکٹ ٹیم کی4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا انعقاد ہوگا۔ میچ کے اوقات کار جلد جاری کردئیے جائیں گے۔ 28جولائی کو قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن بذریعہ ویڈیو کانفرنس، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے لیے دستیاب ہوگا۔اس حوالے سے تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔29جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ ان سیشنز کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا۔30جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔یکم اگست کو قومی اسکواڈ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ڈربی سے مانچسٹر روانہ ہوگا جہاں پر ٹیم انگلینڈ کے خلاف 5 اگست سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -