کاشف بھٹی کلیئر قرار،سکواڈ جوائن کرنے کی اجازت

  کاشف بھٹی کلیئر قرار،سکواڈ جوائن کرنے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لندن (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپنر باؤلر کاشف بھٹی کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد پاکستان سکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ کاشف بھٹی کا انگلینڈ پہنچے کے بعد کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد انہیں وورسٹر میں الگ تھلگ رکھا گیا تھا، کاسف بھٹی پاکستانی کھلاڑیوں کے تیسرے بیج کا حصہ تھے۔ کاسف بھٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پروٹوکول کے مطابق دو مرتبہ کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی اس کے بعد وہ عمران خان سینئر، حیدر علی اور مساجر ملنگ علی کے ساتھ 8 جون کو انگلینڈ کے لئے روانہ ہوئے تھے جہاں ان تمام کرکٹرز کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہوئی اور اس دوران کرکٹر کاشف بھٹی کا کویڈ 19 ٹیسٹ انفیکشن کی باقیات کے سبب مثبت آگیا جس کے باعث انہیں دیگر سکواڈ سے الگ کر دیا گیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے مطابق ایک پاکستانی کھلاڑی کو سکواڈ میں شمولیت کی اجازت دے دی گئی ہے، کھلاڑی کو احتیاطی طور پر سیلف آئسولیشن کی مدت پوری کرنے پر سکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی گئی۔بورڈ کے مطابق کھلاڑی کا اب دوسرا ٹیسٹ منفی آ چکا ہے، کھلاڑی اب اسکواڈ کے دوسرے اراکین کے لئے خطرہ نہیں ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کا کہنا ہے کہ پہلی انفیکشن کی باقیات کے سبب کھلاڑی کا ایک ٹیسٹ مثبت آیا تھا، پبلک ہیلتھ اور ایک وائرالوجسٹ کی ہدایت پر کھلاڑی کو سیلف آئسولیشن میں رکھا گیا تھا مگر اب ٹیسٹ منفی آنے پر کلیئر کردیا گیا ہے۔