دورہ انگلینڈ کیلئے آسٹریلیا کے 26رکنی اسکواڈ کا اعلان
سڈنی(آئی این پی)کرکٹ آسٹریلیا نے مجوزہ دورہ انگلینڈ کیلئے ابتدائی 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیم کو انگلینڈمیں تین ون ڈیاورتین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں، سیریز کا حتمی فیصلہ دونوں بورڈز حکومتی مشاورت سے کریں گے۔آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حتمی اسکواڈ کا اعلان دورے کے حتمی فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔