گنگولی نے بھائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر از خود تنہائی اختیار کرلی

گنگولی نے بھائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر از خود تنہائی اختیار کرلی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے بھائی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ازخود تنہائی اختیار کرلی ہے۔گنگولی کے بڑے بھائی کا ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا، سنہا سیش بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری ہیں۔ انہیں چند روز سے بخار تھا، ٹیسٹ رپورٹ پازٹیو آنے پر انہیں اسپتال داخل کرا دیا گیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے بھائی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد احتیاط کے طور پر قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -