عرصہ بعد کرکٹ کھیلنے میں مشکل ہوئی، اسد شفیق

  عرصہ بعد کرکٹ کھیلنے میں مشکل ہوئی، اسد شفیق

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے کہا ہے کہ ایک عرصہ کے بعد دوبارہ کرکٹ کھیل شروع کرنے میں مشکل ہوئی‘تمام کھلاڑی پرجوش ہیں اور پریکٹس میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کر رہے ہیں‘یہاں انگلینڈ میں سب کو مناسب ٹائم بھی مل رہا ہے‘ہم سب آپس میں مل بیٹھ کر تمام معاملات کو شیئر کرتے ہیں‘دوپہر کے کھانے‘شام کو چائے اور ڈنر پر ایک ساتھ بیٹھنے سے دوستی کا ایک مضبوط ماحول پیدا ہوا ہے‘یہ ماحول ٹیم بلڈنگ کے حوالے سے بہت فائدہ مندثابت ہو گا‘بیٹنگ کوچ یونس بھائی اپنے تجربات ہم سے شیئر کرتے ہیں‘ اس شفیق نے ان خیالات کا اظہار انگلینڈ میں بائیوسکیور ماحول‘درجہ بدرجہ اسکواڈ کی کرکٹ میں واپسی اور انٹراسکواڈ پریکٹس کے حوالے سے پی سی کی جاری پوسٹ کاڈ کی 23 ویں قسط میں تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے دوتین ماہ میں کمپیریٹو کرکٹ نہیں ہوئی تھی‘ پاکستان کا کوئی ٹیسٹ میچ تھا نہ ہی ون ڈے میچ تھا کرکٹ کے حوالے سے کوئی بھی ایکٹویٹی نہیں ہو رہی تھی‘سب لڑکے اس کو مس بھی کر رہے تھے‘ نیٹ پریکٹس میں واپس آنے پر سب بہت پر جوش ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -