روحیل نذیر کا بابراعظم کے بیٹ دیکھنے کا خواب پورا ہوگیا

روحیل نذیر کا بابراعظم کے بیٹ دیکھنے کا خواب پورا ہوگیا

  

ڈربی شائر(آئی این پی) نوجوان وکٹ کیپر روحیل نذیر کا بابراعظم کے بیٹ دیکھنے کا خواب پورا ہوگیا۔روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ بڑی خواہش تھی کہ یہ دیکھوں کہ بابراعظم کس طرح کے بیٹ استعمال کرتے ہیں۔دورہ انگلینڈ میں ٹیم کے ساتھ موجودگی کی بدولت یہ ارمان پورا ہوا، بابراعظم سے پوچھا کہ وہ بیٹ میں کونسا وزن استعمال کرتے ہیں۔پی سی بی پوسٹ کارڈ میں اظہار خیال کرتے ہوئے روحیل نذیر نے بتایا کہ یہاں آکر سینئرز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، آنے سے پہلے تجسس کا شکار تھا کہ اسکواڈ میں شامل سینئر کھلاڑی ایک جونیئر کرکٹر سے جانے کیسا برتاؤ کریں گے تاہم جس طرح سینئر کھلاڑیوں نے اسکواڈ میں شمولیت پر ان کا استقبال کیا اس سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔روحیل نذیر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے انہیں خود اپنے ساتھ مل کر پریکٹس سیشن کرنے کا کہا، اس دوران سرفراز احمد نے بتایا کہ 2اور 4روزہ میچوں میں وکٹ کیپنگ کے دوران کیسے اپنا فوکس برقرار رکھنا ہے، وہ بہت گائیڈ کررہے ہیں۔ڈریسنگ روم میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہوں جس کا مجھے مستقبل میں فائدہ حاصل ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -