پاکستان میں ٹینس کا کھیل فروغ حاصل کررہا ہے، عقیل خان

  پاکستان میں ٹینس کا کھیل فروغ حاصل کررہا ہے، عقیل خان

  

لاہور(افضل افتخار) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار عقیل خان نے کہا ہے کہ سکواش میں پوری دنیامیں پاکستان کانام روشن کرنا میرا مقصد ہے او ر مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ میں ملک کی طرف سے اس کھیل کی بہترین انداز میں نمائندگی کررہا ہوں اور مستقبل میں پاکستان کا پرچم بلند کرنا میری اولین ترجیح ہوگی عقیل خان نے کہا کہ ٹینس کے ایونٹس کا انعقاد بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہونا چاہئیے کیونکہ اتنے عرصہ سے کھیل سے دوری اختیار کی ہوئی ہے انہو ں نے کہا کہ ٹینس فیڈریشن نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی کھلاڑیوں کے لئے بہترین اقدامات کئے جس کا ان کو مستقبل میں بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا پاکستان میں اس کھیل میں بہت ٹیلنٹ ہے اور اس کو منظر عام پر لایا جارہا ہے پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ٹینس کا کھیل بہت تیزی سے ترقی کررہا ہے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرنا باعث اعزاز ہے اور سب سے بڑھ کر پاکستان کا نام روشن کرنا میرے کھیلنے کا مقصد ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -