لاک ڈاؤن کے دوران ٹینس کی پہلی بڑی فتح ڈومنک تھیم کے نام

لاک ڈاؤن کے دوران ٹینس کی پہلی بڑی فتح ڈومنک تھیم کے نام

  

فرینکفرٹ(نیٹ نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران ٹینس کی پہلی بڑی فتح آسٹریا کے ڈومنک تھیم نے حاصل کر لی، جرمنی میں نمائشی ٹورنامنٹ کے فائنل سیٹ کا سپر ٹائی بریک پر اختتام ہونے سے ٹائٹل مقابلہ سنسنی خیز بن گیا۔جرمنی کے ہریالے ٹینس کورٹ پر زبردست مقابلہ، نمائشی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریا کے ڈومنک تھیم اور اطالوی کھلاڑی بیریٹینی کا آمنا سامنا ہوا۔ ڈومنک کو پہلے سیٹ میں شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی، ابتدا میں برتری کے باوجود ہار گئے۔ دوسرے سیٹ میں کم بیک کیا اور چھ چار سے فتح سمیٹی۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں اعصاب شکن مقابلہ ہوا، عالمی نمبر تین ڈومنک تھیم کو نفسیاتی برتری رہی اور سپر ٹائی بریک میں کامیابی حاصل کی، شاندار جیت کا اسکور دس، آٹھ رہا۔لاک ڈاؤن ایس او پیز میں محدود شائقین کو ٹینس ارینا آنے کی اجازت دی گئی تھی، سنسنی خیز میچ کو سب نے خوب انجوائے کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -